بلدیاتی انتخابات کاتیسرا مرحلہ، الیکشن کمیشن نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی
لاہور(خبر نگار خصوصی) الیکشن کمیشن نے تیسرے مرحلے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پنجاب کے 12 اضلاع میں 14 ہزار470 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جب کہ انتخاب کے لئے40 ہزارپولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ 14 ہزار470 پریذائیڈنگ آفیسر، 80 ہزاراسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسراور40 ہزارپولنگ آفیسرز کوکو تعینات کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن پنجاب کی پی آر او ھدی گوہر نے بتایا کہ 5251 چیئرمین، 31848 جنرل کونسلرز کے درمیان ’’سیاسی دنگل‘‘ کل جبکہ حساس ترین اضلاع میں فوج اور رینجرز پولیس کی معاونت کرے گی۔ پنجاب کے12 اضلاع میں چیئرمین اوروائس چیئرمین کے18امیدوار’’بلامقابلہ‘‘ جبکہ جنرل نشستوں پر 520 امیدواروں پرچی کے بغیر ہی’’ منتخب‘‘ ہوگئے ہیں۔پنجاب کے 12 اضلاع میں جنرل نشستوں پر31 ہزار848 امیدوارحصہ لیں گے اور5 ہزار251 امیدواروں میں چیئرمین ،وائس چیئرمینز کی نشستوں پرانتخاب ہوگا جبکہ۔ ھدی گوہر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انتخابات میں مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 99 لاکھ 33 ہزار 883 ہے اورخواتین رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 78 لاکھ 99 ہزار52 ہے اس طرح مجموعی طورپرایک کروڑ 78 لاکھ 32 ہزار935 ووٹرحق رائے دہی استعمال کریں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا دنگل 5 دسمبر بروز ہفتہ ہوگا۔