سربراہ اخوان المسلمون سمیت 36افراد کی سزائے موت کے احکامات معطل

سربراہ اخوان المسلمون سمیت 36افراد کی سزائے موت کے احکامات معطل

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کی سپریم کورٹ نے اخوان المسلمون کے مرشد اعلیٰ سمیت 36افرادکی سزائے موت کے احکامات معطل کرتے ہوئے مقدمات کی دوبارہ سماعت کا حکم سنا دیاہے۔تفصیلات کے مطابق سربراہ اخوان المسلمون محمد بدیغ سمیت 36افراد کوقاہر ہ میں قتل عام کی منصوبہ بندی کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی جسے مصر کی سپریم کورٹ نے معطل کرتے ہوئے مقدمات کی دوبارہ سماعت کرنے کا حکم سنا دیاہے ۔

مزید : صفحہ اول