ریٹائرڈججوں کی ایڈہاک تعیناتیوں کیخلاف احتجاج کرینگے،وکلا تنظیمیں

ریٹائرڈججوں کی ایڈہاک تعیناتیوں کیخلاف احتجاج کرینگے،وکلا تنظیمیں

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججوں کے تقرر کی سفارشات کی مخالفت کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ وکلاء ان مجوزہ تعیناتیوں کے خلاف اپنا احتجاج کا حق استعمال کریں گے ۔پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اعظم نذیر تارڑ ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی ظفر اور پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین محمد احسن بھون نے باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججوں کے تقرر کے خلاف مہم چلائی جائے گی ۔اس سلسلے میں اعظم نذیر تارڑ نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈہاک ججوں کی تقرریاں کسی طور بھی خوش آئند نہیں ہیں ،ہم ادب واحترام کے دائرہ میں رہ کر موثر تحریک چلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وکلاء ہڑتالیں نہ کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں تاکہ سائلین پریشان نہ ہوں اور انصاف کی تیز رفتار فراہمی میں رکاوٹ نہ پڑے ،احتجاج کے اور بھی کئی موثر طریقے ہیں جنہیں بروئے کار لایا جائے گا ۔

مزید : صفحہ اول