بلدیاتی نمائندے اپنے اختیارات چھینیں،پورا ساتھ دینگے،چودھری شجاعت

بلدیاتی نمائندے اپنے اختیارات چھینیں،پورا ساتھ دینگے،چودھری شجاعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور،گجرات (اے این این)حکمرانوں نے چالیس ارب کا منی بجٹ پیش کر کے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرا دیا ہے، لاہور کا وزیراعلیٰ شہبازشریف لندن میں سیر کر رہا ہے اور لاہور میں روزانہ 200ڈکیتیاں ہو رہی ہیں،بلدیاتی نمائندوں کو اپنے تمام اختیارات شہباز شریف سے چھیننا ہوں گے ، اس سلسلہ میں ہم ان سے مکمل تعاون کریں گے اور ساتھ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نومنتخب ساتھی کہیں بھی مخالفین کیلئے میدان خالی نہ چھوڑیں۔ آنے والے سیاسی دور میں ہماری جماعت ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرے گی۔ ہمارے بعض ساتھیوں کا مشورہ ہے کہ گجرات میں چیئرمین شپ کا امیدوار آپ کے خاندان کا فرد ہونا چاہئے۔ ان کا شکریہ ہم اپنے تمام ساتھیوں کی مشاورت کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ گجرات یونیورسٹی کی طرح میں انشاء اللہ گجرات میڈیکل کالج کا تحفہ بھی دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدواروں نے پنجاب حکومت کا مقابلہ کیا، میں ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کی قیادت میں پولیس سے مقابلہ کرنے والوں کو میں مبارکباد دیتا ہوں، ہمارے ہارنے والے بھی ہارے نہیں بلکہ ہمارے جیتے ہوئے امیدواروں کو ہرایا گیا، یہ رات 2بجے کے بعد نتائج میں خصوصی ہیرا پھیری کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ۔ انہوں نے کہا کہ وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال چالو نہ ہونے سے علاقہ میں چار ہزار اموات ہو چکی ہیں۔ ہر ادارے کے اندر مداخلت کرتے ہیں ساری بیوروکریسی ان سے تنگ ہے لیکن وہ مجبور ہیں، جب سارے اختیارات چیف منسٹر اپنے پاس رکھے تو پھر اتنی بڑی کابینہ کا کیا کام ہے۔ اس موقع پر خدیجہ فاروقی ایم پی اے، جاولد اصغر گھرال، ذوالفقار پپن، اصغر تیل والا، سعادت حسین اجنالہ اور دیگر مسلم لیگی رہنما موجود تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -