غلام محی الدین دیوان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری مقرر ،نوٹیفکیشن جاری

غلام محی الدین دیوان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری مقرر ،نوٹیفکیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے غلام محی الدین دیوان کو تحریک انصاف آزاد کشمیر کا جنرل سیکرٹری مقرر کرکے ان کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔واضح رہے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری ہیں اور اب ان کے ساتھ غلام محی الدین دیوان کو جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی آزاد کشمیر مقرر کردیا گیا ہے یہاں یہ امر قابل ذکرہے کہ یہ دونوں رہنما پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے اور یہ دونوں رہنما جب پیپلز پارٹی میں تھے تو وہاں پر بھی کشمیر کی سیاست کا حصہ تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -