سی ای او ریلوے جاوید انور کی دھند کے پیش نظر افسران کوہدایات جاری

سی ای او ریلوے جاوید انور کی دھند کے پیش نظر افسران کوہدایات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور بوبک نے ریلوے میں سیفٹی کے معاملات پر بھر پور توجہ دینے اور سیگنلنگ نظام کی دیکھ بھال کرنے کے ساتھ ساتھ ریلوے افسران کو زیادہ سے زیادہ وقت فیلڈ میں گزارنے کی ہدایات جاری کردیں۔گزشتہ رو ز سی ای او ریلوے نے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس کرتے ہوئے تمام افسران کو ہدایات دیں کہ دھند کے پیش نظر تمام تر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور انہوں نے تمام ڈویژنل سپریٹنڈنٹس کو ہدایت کی ہے کہ اپنے سٹاف کے طبی معائنے اورقابلیت کے بروقت ٹیسٹ کی بھی ہدایات کیں۔اس موقع پر سی ای او کے ہمراہ ایڈیشنل جنرل منیجر اور پرنسپل افسران بھی تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -