پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جھوٹ کا پلندہ اور مضحکہ خیز ہے ‘زعیم قادری

پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جھوٹ کا پلندہ اور مضحکہ خیز ہے ‘زعیم قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جھوٹ کا پلندہ اور انتہائی مضحکہ خیز ہے ۔وائٹ پیپر میں پیش کئے گئے اعداد و شمار مفروضوں پر مبنی ہیں ، بہتر ہوتا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اس وائٹ پیپر کو شائع کرنے سے پہلے حقائق درست کر لیتے ۔ پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر پر تبصرہ کرتے ہوئے سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ پے درپے شکستوں سے پی ٹی آئی کے رہنما حواس باختہ ہو گئے ہیں اور وہ اپنی خفت مٹانے کے لئے بے سروپا بیانات دے رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ رواں سال تعلیم کے شعبے کے لئے صوبائی اور ضلعی سطح پر مجموعی طو رپر 310 ارب 20 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جو کل بجٹ کا 27 فیصد ہے ۔ ایک لاکھ سے زائد طلبا و طالبات کو5 ارب 65 کروڑ روپے وظائف دئیے جا چکے ہیں ۔ اسی طرح امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے پاکستان بھر کے طالبعلموں کو نہ صرف لیپ ٹاپ دئیے ہیں بلکہ ان کو کروڑوں روپے کے نقد انعامات بھی دئیے جا رہے ہیں ۔ اسی طرح ہزاروں سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔ ہائی سکولوں میں کمپیوٹر لیبز قائم کی گئی ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -