ماتحت عدالتوں کے ججوں کی ترقیوں کے لئے ہائیکورٹ کے تین تین ججوں پرمشتمل 2پرموشن کمیٹیاں تشکیل

ماتحت عدالتوں کے ججوں کی ترقیوں کے لئے ہائیکورٹ کے تین تین ججوں پرمشتمل ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس اعجازالاحسن نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ججوں کی محکمانہ ترقیوں کے لئے ہائیکورٹ کے تین تین ججز پرمشتمل دوپرموشن کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ۔پہلی پرموشن کمیٹی کے سربراہ ہائیکورٹ کے سینئرترین جج جسٹس سیدمنصورعلی شاہ جبکہ جسٹس محمد خالد محمود خان اورجسٹس عبادالرحمان لودھی کمیٹی کے ممبرز ہوں گے ۔دوسری پرموشن کمیٹی کے سربراہ جسٹس محمدانوارالحق ہوں گے جبکہ جسٹس سردارمحمد شمیم خان اور جسٹس محمد قاسم خان اس کمیٹی کے ممبرہوں گے۔ پہلی پرموشن کمیٹی سینئر سول ججز سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز کے عہدوں پر محکمانہ ترقی دینے کے معاملہ کا جائزہ لے گی جبکہ دوسری پرموشن کمیٹی سول ججزسے سینئر سول ججز کے عہدوں پر محکمانہ ترقی کے معاملات کی نگرانی کرے گی،دونوں کمیٹیاں اپنی سفارشات چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو پیش کریں گی جن کا عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی میں جائزہ لیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر