اکتوبرمیں بھرتی ہونیوالے 380سول ججوں کے تربیتی کورس کی منطوری

اکتوبرمیں بھرتی ہونیوالے 380سول ججوں کے تربیتی کورس کی منطوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس اعجازالاحسن نے اکتوبرمیں بھرتی ہونے والے 380سول ججوں کے تربیتی کورس کی منطوری دے دی ۔یہ سول جج7 دسمبر سے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں مرحلہ وار ماہانہ تربیتی کورس کا آغاز کریں گے۔ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی جسٹس ریٹائرڈچودھری شاہدسعیدنے چیف جسٹس ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھاتھاجس میں اکتوبرمیں بھرتی ہونے والے 380سول ججز کے تربیتی کورس کی منظوری طلب کی گئی تھی۔مراسلہ کے بعد چیف جسٹس نے ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی کوتربیتی کورس کامسودہ ترتیب دے کربریفنگ دینے کی ہدایت کی تھی۔ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی کی بریفنگ کے بعدچیف جسٹس نے اکتوبرمیں بھرتی ہونے والے 380سول ججزکو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سے تربیتی کورس کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -