دسمبرمیں تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریٹائر ہوجائیں گے

دسمبرمیں تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریٹائر ہوجائیں گے

لاہور(نامہ نگار خصوصی )ماہ رواں میں تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز 60سال عمر کی حد پوری ہونے پرریٹائر ہوجائیں گے۔ ہائیکورٹ نے تینوں سیشن ججزکی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اظہرچودھری آج 4دسمبر کو اپنے عہدہ سے ریٹائرہورہے ہیں جبکہ دوسیشن ججز 2015ء کے آخری روز ایک ساتھ ریٹائر ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر آنے والے اور جوڈیشل ممبرپنجاب ریونیواتھارٹی لاہورمیں تعینات سیشن جج ملک اظہرالحق 31دسمبر کو ریٹائرہوں گے جبکہ سیشن جج لیہ میاں غلام حسین بھی رواں ماہ 31دسمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے ۔

مزید : صفحہ آخر