پنجاب حج آرگنائزرکی اتفاق رائے سے بلا مقابلہ امیدواران فائنل کرنے کی تجویز

پنجاب حج آرگنائزرکی اتفاق رائے سے بلا مقابلہ امیدواران فائنل کرنے کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ کے ملک بھر میں 16دسمبر کو ہونے والے الیکشن کے لیے با لعموم اور پنجاب کے با لخصوص حج آرگنائزرنے اتفاق رائے سے بلا مقابلہ امیدواران فائنل کرنے کی تجویز دے دی روزنامہ پاکستان کو وصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق حج آرگنائزر کا موقف سامنے آیا ہے پرائیویٹ حج سکیم کے خلاف بڑے پیمانے پر منظم انداز میں سازشیں جاری ہیں ان حالات میں باہمی اختلافات ختم کر کے انڈسٹریز کے مفاد میں ایک پلیٹ فارم سے ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے میدان میں آنے کی ضرورت ہے حج آرگنائزر کا کہنا ہے کوئٹہ،پشاور ،اسلام آباد،کراچی با لعموم اور انتخابات میں با لخصوص حج آرگنائزر کی طرف سے د ھڑے بندی کی سیاست نے بہت نقصان پہنچایا ہے اب وقت آ گیا ہے ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر اپنی ٹریڈ کو بچانے کی خاطر ایک دوسرے کو دل سے معاف کر کے باہمی اختلافات ختم کرتے ہوئے ایک پلیٹ فارم سے یک جہتی کا مظاہرہ کیا جائے اس کے لیے ہوپ سے اچھا پلیٹ فارم نہیں ہو سکتا حج آرگنائزر کے ایک حلقے کا موقف سامنے آیا ہے کہ حسابات مرتب کرنا ہوپ کا کام ہے ،حساب لینا حج آرگنائزر کا فرض ہے یقیناََ حساب لیں گے لیکن اس وقت لے سکے گے جب ہماری ٹریڈ محفوظ ہو گی ہمارے دفتر موجود ہوں گے اس وقت خطرات چاروں طرف منڈلا رہے ہیں ان حالات میں سیاست کرنے کی بجائے گھر بچانے کی بات کرنا ہے اور متحد ہونا ہے ٹریڈ ہو گی تو الیکشن ہوتے رہیں گے اور لڑتے رہیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -