ہوپ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی 5دسمبر آخری تاریخ
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)2015-16ء کے لیے ہوپ کے16دسمبر کو ہونے والے الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی 5دسمبر آخری تاریخ ہے، 15 ایگزیکٹو ممبران کے لیے لاہور،اسلام آباد،پشاور،کوئٹہ اور کراچی میں کاغذات وصول کیے جائیں گے چےئرمین الیکشن کمیشن شیخ اختر محمود کے مطابق 16دسمبر کو پولنگ بھی5مقامات پر ہو گی رجسٹرڈ حج آرگنائزر جو ہوپ کا ممبر ہو اور کمپنی کا چیف ایگزیکٹو ہو الیکشن لڑ سکتا ہے ،ووٹر کے لیے چیف ایگزیکٹو ہونا ضروری نہیں ہو گا ڈائریکٹر بھی ووٹ ڈال سکتا ہے شرط یہ ہے ڈائریکٹر یا چیف ایگزیکٹو کا نام ہوپ کی طرف سے جاری کردہ ووٹر لسٹ میں موجود ہو ۔