پیرس، آج کلائمٹ چینج اورمدافعت کے موضوع پر اجلاس منعقد ہو گا

پیرس، آج کلائمٹ چینج اورمدافعت کے موضوع پر اجلاس منعقد ہو گا

پیرس(فیصل بن نصیر/ہارون اکرم) پیرس میں جاری موسمیاتی تبدیلیوں کی عالمی کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے آج چار دسمبر کو کلائمٹ چینج اورمدافعت کے موضوع پر اجلاس کا انعقاد کیا جا رہا ہے،اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر کلائمٹ چینج زاہد حامد کریں گے،جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر ماحولیات ذکیہ شاہنواز مہمانِ خصوصی ہوں گی،اجلاس سے ڈائریکٹر کلائمٹ چینج سیکرٹریٹ سری لنکاڈاکٹر سنیمل جیا تھنگا ،تانیا گلئن بولانوس ،یوسف نفیسہ اور ڈاکٹر مارمبے اور عابد سلہ خطاب کریں گے،یاد رہے کہ پیرس میں جاری عالمی کانفرنس برائے موسمیاتی تبدیلیاں میں دنیا بھر کے ایک سو پچاس ممالک سے ہزاروں مندوبین اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں،وزارتِ کلائمٹ چینج کی جانب سے ہونے والے اس پروگرام سے پاکستانی موقف کو تقویت ملے گی۔

مزید : صفحہ آخر