تحریک انصاف کی نواز شریف سے مودی سے مبینہ خفیہ ملاقات کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی بھارتی ہم منصب نریندری مودی سے مبینہ خفیہ ملاقات کے خلاف ایک قرارداد گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ہے ۔ اس قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کی خبر کے حوالے سے پوری قوم میں تشویش پائی جاتی ہے۔ نریندر مودی سے خفیہ ملاقات ملکی مفاد کی عکاسی نہیں کرتے ۔بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔اس حوالے سے قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے ۔