کراچی، رینجرز سے مقابلے میں تحریک کالعدم طالبان کے 3دہشتگرد ہلاک
کراچی (آن لائن) کراچی کے علاقے لیاری میں سندھ رینجرزسے مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے ملزمان کراچی میں قتل کی متعددوارداتوں میں ملوث تھے جبکہ ایک ملزم فاٹا میں سیکیورٹی فورسز کے ٹرکوں سے اسلحہ لوٹنے اوراسکولوں پربم دھماکے کرنے میں ملوث تھا،تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری گل محمدلین میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب رات گئے رینجرز سے مقابلے میں 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوگیاترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے لیاری گل محمد لین میں جرائم پیشہ افراد کی موجود گی کی اطلاع پربدھ اورجمعرات کی شب چھاپہ ماراگیا تووہاں موجود ملزمان نے رینجرز پرفائرنگ کردی رینجرز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے تینوں ملزمان موقع پرہلاک ہوگئے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز کاایک اہلکار زخمی ہوگیا ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق تینوں دہشت گردوں کاتعلق کالعدم طالبا ن تحریک پاکستان سے ہے ہلاک ہونے والا ایک دہشت گرد کی شناخت سراج گل کے نام سے ہوئی ہے جوکہ کراچی کے علاوہ فاٹا میں دہشت گردی کی کئی بڑی وارداتوں میں ملوث تھا دہشت گرد سراج گل فاٹا میں 8ایف سی اہلکاروں کے اغواء سیکیورٹی ٹرکوں سے اسلحہ لوٹنے اوراسکولوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث تھاجبکہ دوسرادہشت گرد کی شناخت حضرت بلال کے نام سے ہوئی ہے جس کاتعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان مچھٹر گروپ جوکہ ٹارگٹ کلنگ کی 6وارداتوں کے علاوہ سہراب گوٹھ ٹریفک پولیس چوکی پردستی بم حملوں میں ملوث ہے جبکہ تیسرے دہشت گرد کی شناخت عمرراناعرف لیپ ٹاب کے نام سے ہوئی ہے جوکہ ٹارگٹ کلنگ کی 4وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ تینوں دہشت گرد کراچی میں لوٹ مار اوربھتہ خوری میں بھی ملوث تھے رینجرز نے نعشیں تحویل میں لے کران کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔