اپنے بارے میں نازیبات سن کر پاکتان انے کا فیصلہ کیا ، ریحام خان

اپنے بارے میں نازیبات سن کر پاکتان انے کا فیصلہ کیا ، ریحام خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف تنقید کرنے والے 4لوگ ہیں،ایجنٹ ہونے کا ثبوت ہے تو سامنے لائیں،مجھے دھمکیاں دینے والے جان لیں کہ میں ڈرنے والی نہیں ،پٹھان ہوں ، عزت کی خاطر جان دینا بھی آتاہے اور لڑنابھی جانتی ہوں ،کچھ لوگ سمجھتے تھے کہ خاتون ہے خاموش ہو جائے گی،ایک دو لوگوں سے نمٹ لوں گی، کسی نے گالم گلوچ کی تو خاموش نہیں رہوں گی، کچھ لوگوں نے اپنی اوقات دکھائی، اپنے بارے میں نازیبا باتیں سن کر پاکستان آنے کا فیصلہ کیا، سیاست میں آنے سے پہلے گندگی صاف کرنا ضروری ہے ۔وہ جمعرات کو لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکررہی تھیں۔ریحام خان نے کہا کہ اگرچہ واپس آنے پر بہت گھبراہٹ تھی لیکن پاکستان آکرسب سے زیادہ خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی چند عناصر کے سوا باقی لوگ بہت اچھے ہیں، خوشی ہے کہ پاکستانیوں میں محبت اور شفقت کی کمی نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے چار لوگ ہیں اور میں ان چار افراد کا ذکر نہیں کرنا چاہتی تاکہ ملک کی بدنامی نہ ہو۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی کے پاس میرے پیسے لینے ،فلیٹ حاصل کرنے اور ایجنٹ ہونے کے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے،غلط باتیں کرنے والوں نے اپنی اوقات دکھائی ہے۔عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ میرا دل کوئی نہیں دکھا سکتا،میں اپنے ذاتی کام سے لاہور آئی ہوں۔سیاست میں شمولیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سیاست سے پہلے گندگی کی صفائی ضروری ہے ۔سکیورٹی خطرات کے حوالے سے ریحام خان نے کہا کہ پٹھان ہوں جان دینابھی آتا ہے اور لڑنا بھی آتا ہے۔ ریحام خان نے خود پر عائد تمام الزامات کی تردید کی اور فیصل وواڈا کی جانب سے تعاون پر انکی اور ان کے اہلخانہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سمجھتے تھے کہ خاتون ہے خاموش ہو جائے گی،ایک دو لوگوں سے نمٹ لوں گی، کسی نے گالم گلوچ کی تو خاموش نہیں رہوں گی، کچھ لوگوں نے اپنی اوقات دکھائی، اپنے بارے میں نازیبا باتیں سن کر پاکستان آنے کا فیصلہ کیا،کسی پی ٹی آئی رہنماء سے پیسے لئے نہ فلیٹ لیا، اپنا کیریئر دوبارہ شروع کرنے کا پروگرام ہے۔