سنگین جرائم کی شرح میں نمایاں حد تک کمی آئی ہے ، وزراعلٰی سندھ

سنگین جرائم کی شرح میں نمایاں حد تک کمی آئی ہے ، وزراعلٰی سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)و زیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے اسلامی ریاست قطر اور دیگر اسلامی ممالک کے سرکاری و نجی شعبہ کو صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے قطر کے قونصل جنرل سعدعبداﷲ ال محمود ال شریف نے سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں اور باہمی تجارتی و ثقافتی تعلقات کے فروغ کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یہ یقین دہانی جمعرات کووزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور قطر کے قونصل جنرل سعدعبداﷲ ال محمود ال شریف کے مابین وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ ملاقات کے موقعہ پر کرائی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت زراعت اور انرجی کے شعبہ میں ترجیحی بنیادوں پر سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریگی اور اس وقت بھی متعدد د وست ممالک بشمول چین اور یورپی یونین ہمارے ساتھ کام کر رے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے برادر مسلم ممالک کو بھی دعوت دینا چاہتے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے مستفید ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سفارتکار کو بتایا کہ سندھ حکومت پہلے ہی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے منصوبے ترتیب دے چکی ہے اور ہم قطر کے سرکاری و نجی شعبہ کو ان شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان میں سرمایہ کاری کریں اور کاروبار حجم میں اضافہ کریں۔ قونصل جنرل کی جانب سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے سندھ حکومت کی کاوشوں کو سرھانے کا حوالہ دیتے ہوئے اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ سب سندھ پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا جس کیلئے سندھ اور وفاقی حکومت نے ان سے بھرپور تعاون کیا ۔انہوں نے کہا کہ ٹارگیٹیڈ آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان(این اے پی) کے تحت سنگین جرائم کی شرح میں نمایاں حد تک کمی آئی ہے اور لوگوں کا عتماد بحال ہوا ہے اور تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردوں کے خلاف ٹارگیٹیڈ آپریشن کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور یہ آخری دہشتگرد کے خلاف کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے خیالات کو سراہتے ہوئے قطر کے قونصل جنرل نے کہا کہ پرامن کراچی صرف سندھ کے لوگوں کیلئے ہمیں نہیں بلکہ یہ غیر ملکیوں کیلئے بھی اچھا اور فائندیمند ہے کیونکہ کراچی کو خطہ میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن اور امن و امان کی بحالی کے بعد ان کے ملک کے پاکستان/ سندھ کے ساتھ برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ممالک کی پبلک اور پرائیویٹ کمپنیاں باہمی کاروباری تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور اس کے صوبوں کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت قطر کیلئے سرمایہ کاری کے حوالے سے تجاویز مرتب کرے۔ انہوں نے ان پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی ایک بہتر بڑی کامیابی ہے۔