کراچی،رینجرز کی کارروائیاں ،4دہشت گردگرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی،رینجرز کی کارروائیاں ،4دہشت گردگرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز نے جمعرات کو ہجرت کالونی، لیاقت آباد اور سائٹ کے علاقوں میں کارروائیاں کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے و الے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول