کراچی میں برگر اور بن کباب کا غیر فطری اتحاد نہیں چلے گا ، فاروق ستار

کراچی میں برگر اور بن کباب کا غیر فطری اتحاد نہیں چلے گا ، فاروق ستار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ)ایم کیو ایم) کے مرکزی رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں برگر اور بن کباب کا غیرفطری انتخابی اتحاد نہیں چل سکے گا۔ شکست سے بچنے کے لئے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانا چاہتی ہیں ایم کیو ایم پہلے بھاگی تھی نہ اب بھاگے گی۔ایک خصوصی انٹرویو میں فاروق ستار نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے اتحاد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے غیر فطری قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کا اتحاد ایم کیو ایم کے لئے زحمت نہیں رحمت ہے۔ یہ برگر اور بن کباب کا اتحاد ہے جو نہیں چل سکے گا۔انہوں نے کہاکہ اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود کوشش کریں گے کہ مخالفین کو 10 سے 15 فیصد نشستیں دے دیں۔ خیال رہے کہ بلدیاتی انتخابات کا وقت جوں جوں قریب آرہا ہے ایم کیوا یم اور حریف جماعتوں کے درمیان لفظی جنگ میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے تاہم فیصلہ پانچ دسمبر کو عوام ہی کریں گے کہ کراچی کا تاج کس کے سر سجانا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول