متحدہ وفد کی چہلم امام حسینؓ کے مرکزی جلوس میں شرکت

متحدہ وفد کی چہلم امام حسینؓ کے مرکزی جلوس میں شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی پر مشتمل وفد نے شہداء کربلا کے چہلم کے سلسلے میں کراچی میں نکلنے والے مرکزی جلوس میں شرکت کی ۔وفد میں حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی ، سینئر رہنما و حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر صغیر احمد سمیت دیگر تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی ۔اس موقع پر وفد کے اراکین نے جلوس کے منتظمین اور مختلف اہل تشیع علماء سے گفتگو کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کی اہمیت پر ذور دیا اور الطاف حسین کی جانب سے اس ضمن میں کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا ۔ جلوس کے منتظمین نے وفد کی آمد پر ایم کیوا یم کے ذمہ داران کا شکریہ اداکیا اور اتحاد بین المسلمین کیلئے الطاف حسین کی کوششوں کو سراہا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول