ضلع غربی، 15لاکھ سے زائد ووٹر ز حق رائے دہی استعمال کرینگے

ضلع غربی، 15لاکھ سے زائد ووٹر ز حق رائے دہی استعمال کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع غربی کراچی کا دیہی و شہری ضلع ہے جو بنیادی طور پر4سب ڈویژن پر مشتمل ہے جن میں سب ڈویژن کیماڑی ٹاؤن ،سب ڈویژن سائٹ ٹاؤن،سب ڈویژن بلدیہ ٹاؤن اور سب ڈویژن اورنگی ٹاؤن پر مشتمل ہے۔اہم علاقوں میں بابابھٹ،اورنگی ٹاؤن،کیماڑی ،بھٹہ ولیج، گا بو پٹ،سلطان آباد ،ماڑی پور ،شیر شاہ،بنارس،قصبہ کالونی،میٹروول، پاک کالونی،پرانا گولیمار،بلدیہ ٹاؤن،مدینہ کالونی ودیگر علاقے شامل ہیں ۔اس ضلع کا مجموعی رقبہ3527مربع کلو میٹر ہے اور آبادیتقریبا 30لاکھ کے قریب ہے جب کہ کل ووٹرز کی تعداد15لاکھ30ہزار579ہے جن میں 9لاکھ 30ہزار369مرداور6لاکھ210خواتین ووٹرز ہیں ۔یہ ضلع مختلف قوموں اور علاقوں کی آبادیوں پر مشتمل ہے جب کہ مذہبی طور پر98فیصد مسلمان اور2فیصد غیر مسلم اقلیتیں ہیں ضلع غربی کے بعض دیہی علاقوں پر مشتمل 6یونین کونسلیں بھی ہیں جو ضلع کونسل کراچی کا حصہ ہیں جب کہ میٹروپولیٹن میں شامل یونین کمیٹیوں کی تعداد46ہے اس ضلع میں اصل مقابلہ متحدہ قومی موومنٹ ،پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی،جمعیت علماء اسلام اور ن لیگ کے درمیان ہے مجموعی طور پر کسی بھی جماعت کو سادہ اکثریت ملنامشکل دیکھائی دے رہا ہے۔بعض یونین کمیٹیوں میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے امیدوار بھی ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں جس سے ان اتحادی جماعتوں کو نقصان کا اندیشہ ہے ضلع غربی میں جمعیت علماء اسلام اور پیپلز پارٹی کا اتحاد بھی موثرثابت ہوسکتا ہے ۔رپورٹ میں ضلع کی 46یونین کمیٹیوں کو شامل کیا گیا ہے جس کے کل نشستوں کی تعداد 276ہے اور 13نشستوں پربلا مقابلہ امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جب کہ 263نشستوں کے لئے 1432امیدوارمیدان میں ہیں الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق یونین کمیٹیوں اور یونین کونسل کے چیئرمین کی 52نشستوں کے لئے 267اوروارڈ کو نسلر کی198نشستوں کے لئے 1129اورضلع کونسل کی 6نشستوں کے لئے 29امیدوارمیدان میں ہیں ضلع غربی میں مجموعی طور پر 937پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے497انتہائی حساس 396حساس اور صرف44کونارمل قرار دیا گیا ہے۔پولنگ کے لئے3156پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جہاں پر7ہزار800افراد پر مشتمل انتخابی عملہ پولنگ کی نگرانی کرئے گاتمام جماعتوں کے لئے ضلع غربی انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لئے مختلف جماعتوں نے اپنے ہم خیال جماعتوں سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کئے ہیں ۔