لسبیلہ ، مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم ، 8افراد جاں بحق ،15زخمی

لسبیلہ ، مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم ، 8افراد جاں بحق ،15زخمی

 لسبیلہ/کراچی (آئی این پی) لسبیلہ میں مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا،جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے،جاں بحق افراد میں سے زیادہ کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہے۔جمعرات کو تیز رفتاری اور لاپرواہی نے جیتے جاگتے انسانوں سے زندگی چھین لی۔ لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس سامنے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں آٹھ افراد موقع پر جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔پولیس اور لیویز نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو سول ہسپتال کراچی منتقل کیا۔ جاں بحق افراد میں سے زیادہ کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہے۔ایدھی ذرائع کے مطابق سات افراد کی لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئی ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے میں شامل تھے۔واقعے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا

مزید : پشاورصفحہ اول