کونسلرز کے پاس اختیار نہ ہونے سے عوامی ردعمل میں اضافہ
پشاور(آئی آر خان)منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل اور نچلی سطع تک تبدیلی لانے کیلئے ابھی تک اختیارات کے منتظر ہیں ایک طرف عوام کے ووٹ لے کر اقتدار میں آنے والے کونسلرز نادرا فارم پر دستخط کے اختیار سے محروم ہیں تو دوسری طرف کوئی تعمیراتی یا اصلاحی کام کیلئے بھی فنڈز اور دیگر وسائل دستیاب نہیں اس حوالے سے عوامی نمائندوں کا کہنہ ہے کہ لوگ ہمارے پا اپنے مسائل لے کر آتے ہیں لیکن ان مسائل کے حل کیلئے ہمارے پاس کوئی اختیار نہیں جسکی وجہ سے مسائل لے کر آنے والے شہریوں کو مایوس لوٹنا پڑتا ہے اور اسی وجہ سے سائلین کو در بدر کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں اس کے ساتھ منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف عوامی ردعمل بھی پیدا ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ ان کے پاس نادرا فارم پر تصدیق تک کا اختیار نہیں جبکہ گلی محلوں کے چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل کے لیے کوئی فند یا انتظامی اختیار بھی موجود نہیں جس کی وجہ سے بلدیاتی نظام رائج ہونے کے باوجود عوام اس کے ثمرات سے محروم ہے جبکہ عوام اور منتخب نمائندوں میں مایوسی اور بے چینی بڑھ رہی ہے۔