معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،اسد قیصر

معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،اسد قیصر

صوابی ( بیورورپورٹ)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے واضح کر دیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ایسی کارکر دگی دکھائینگے جس کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات کے نتیجے میں پورے پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومتیں بنے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز گورنمنٹ ہائی سکول مرغز (صوابی) میں سکول کے طلباء میں مفت جوتے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مذکورہ جوتے پاورٹی الیویشن انیشیٹیو کے چیئرمین شاہد یوسف کی جانب سے فراہم کئے گئے تھے تقریب سے ایم این اے عاقب اللہ خان اور شاہد یوسف نے بھی خطاب کیا اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کر تے ہوئے سپیکر نے کہا کہ اگر میں بھی کو تاہی کروں تو عوام میرا احتساب کریں ۔ سابقہ ادوار میں ان حکومتوں نے صرف نعرے بازی کی عملی کام نہیں کئے۔ سرکاری سکولوں کی حالت بہتر بنا کر معیاری تعلیم کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 25 ہزار اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے صوبہ میں میرٹ کا نظام قائم کیا گیا ہے تاکہ کسی کی بھی حق تلفی نہ ہو ۔ سپیکر نے عوام کے سامنے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کہیں مجھ سے کوتاہی یہ غلطی بھی ہو تو میرا محاسبہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں ممبران اسمبلی نے صرف نعرہ بازی کی اور لوگوں کو محرومیوں سے دوچار کیا جبکہ موجودہ دور میں عملی اقدامات کر کے سابق محرومیوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کی گئی جو سب کے سامنے موجود ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ میں میرٹ کا نظام قائم کیا گیا ہے اور کسی کی حق تلفی نہیں کی جارہی تمام بھرتیاں خالصتاً میرٹ پر ہو رہی ہیں جس کیلئے این ٹی ایس کا نظام واضع کیا گیا ہے سپیکر نے کہا کہ صوبہ میں ایسا نظام رائج کیا جارہاہے جس عام عوام مستفید ہوسکیں اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بہتر نظام حکومت کی بنیاد پر آئندہ پورے ملک میں حکومت بنائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبہ کے تمام اضلاع میں بتدریج تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے تاکہ صوبہ میں تعلیمی انقلاب لایا جاسکے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبہ کی سرکاری سکولوں میں فرنیچر اور دیگر کمی کو پورا کرے گی تاکہ طلباء بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جاسکے انہوں نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر مرکوز کریں طلباء محنت اور لگن سے کام کرے تو کامیابی ان کے قدم چھومے گی#

مزید : پشاورصفحہ اول