طلبہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے باؤمیٹرک نظام ، نافذ کیا جائیگا، مشتاق احمد غنی

طلبہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے باؤمیٹرک نظام ، نافذ کیا جائیگا، مشتاق احمد ...

پشاور( پاکستان نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا معاون خصوصی برائے اطلاعات وتعلقات عامہ اوراعلی تعلیم مشتاق احمدغنی نے کہا ہے کہ صوبے میں 29کے قریب نئے کالجز قائم کئے جا چکے ہیں جبکہ 41مزید کالجز کے قیام کا عمل تیزی سے جاری ہے ،کالجز میں طلباء و طالبات کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیومیڑک نظام نافذ کرینگے۔ان خیلا ت کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنمنٹ منیجمنٹ سائنسز کالج میں تقسیم انعامات کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔کالجزمیں طلبہ کی عدم حاضری کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی کے معاون خصوصی اعلی تعلیم کا کہنا تھا کہ کالجوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیومیڑک نظام نافذ کیاگیا جس سے کالجز سے اساتذہ کی مسلسل غیر حاضری کومانیٹر کرنے میں مددحاصل ہوئی ہے اسی طرح طلباء کیلئے بھی بائیومیڑک نظام جلد شروع کررہے ہیں تاکہ طالب علموں کی کلاسز میں حاضری کو مانیٹر کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت شروع دن سے شعبہ تعلیم کے فنڈ میں بتدریج اضافہ کررہی ہے جسکا مقصدمذکورہ شعبے کی بہتری یقینی بنانا ہے،بدقسمتی سے ماضی میں تعلیمی اداروں کی حالت زار بہتر بنانے پر کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث عوام کا سرکاری ادارں پر اعتمادختم ہو گیا لیکن موجودہ حکومت نے برسراقتدار آتے ہی شعبہ تعلیم پر ایمرجنسی نافذ کی اور آج ہم عوام کا اعتمار بحال کرنے میں کامیا ب ہو گئے ہیں۔مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی سیاسی مداخلت سے پاک کرکے خالصتاً میرٹ پر کی جارہی ہے جس کیلئے ایک اکیڈمک سرچ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور اس طرح کالجزمیں پرنسپل کی تعیناتی بھی سرچ کمیٹی کے حوالے کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صوبے میں قانون کی حکمرانی قائم کر دی ہے اب جو بھی چورہو گا قانون و احتساب کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا۔موجودہ حکومت کی نظر میں تمام شہری برابرہیں ،حق دارکو اسکاحق مل رہاہے اور چوروں اورلٹیروں کیلئے دروازے بندکردئیے گئے ہیں۔مشتاق احمد غنی نے مزیدکہا کہ صوبے کے تمام کامرس کالجز کے تفصیلی سروے کے بعد تمام ضررویات پوری کی جائینگی۔انہوں نے اس موقع پر گورنمنٹ منییجمنٹ سائنسزکالج کیلئے ایک بس اورہائی ایس وین کی فراہمی کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کالج کی اعلی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلموں کو مبارکباد پیش کی، قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل کامرس کالجز پروفیسر شکیل نے مہمان خصوصی کومذکورہ کالج اورصوبے کے دیگر کامرس کالجز کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ اول