بلدیاتی انتخابات میں سابقہ کارکردگی کو مدنظررکھاجائے،مفتی کفایت

بلدیاتی انتخابات میں سابقہ کارکردگی کو مدنظررکھاجائے،مفتی کفایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)جے یو آئی خیبرپختونخوا کے سابق ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں محض نعرے نہیں بلکہ سابقہ کارکردگی اور کردار بھی دیکھنا چاہئے، جے یو آئی کے امیدواروں نے عوام کی بغیر کسی سیاسی اثرورسوخ کے خدمت کی ہے، سیاسی طاقت ملنے کے بعد عوام کی خدمت کا سلسلہ مزید تیز ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی یوسی 31 جنوبی کے تحت حمزہ چوک، شیریں جناح کالونی میں ایک بڑے کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کارنرمیٹنگ سے قاضی فخر الحسن، مولانا محمد مسکین حنفی، چیئرمین کے امیدوار مفتی محمد سعد، مولانا سیف الرحمن، وائس چیئرمین کے امیدوار شکیل الرحمن خان، وارڈ کونسلرز عبیداللہ شاہ، عنایت شاہ، اسفند یار خان، قاری نورالامین، مولانا رفیع اللہ، مولانا عبدالرحمن، مولانا عبدالغفور اور دیگر بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ حکمران قومی دولت الیکشن جیتنے کیلئے پانی کی طرح بہارہے ہیں، ہم ظالم حکمرانوں کا غریب عوام سے ملکر مقابلہ کررہے ہیں اور نظام کی تبدیلی تک کرتے رہیں گے، جب یہ نظام بدلے گا تو غریب کو اس کے آئینی حقوق ملیں گے، عوام ظلم کے خلاف لڑنے والے اور ظلم کو تقویت دینے والوں کے درمیان فرق کریں،اب وقت آگیا ہے کہ عوام ہر قسم کی غلامی کی زنجیریں توڑدے اور غریب عوام کی خوشیاں چھیننے والوں کی منفی سیاست کو مسترد کر دیں۔