متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے میرپورخاص زون کے یونٹ 1-C کے ذمہ دار انصارکے والد نثار اور سانگھڑ زون یونٹ 3-A کے کارکن محمد عرفان انصاری کی والدہ رشیدہ بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے دونوں مرحومین کے سوگواران سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگواران کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر