بلدیاتی انتخابات، فاروق ستار کا لانڈھی کے مختلف علاقوں کا دورہ

بلدیاتی انتخابات، فاروق ستار کا لانڈھی کے مختلف علاقوں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیاتی انتخابات 2015 کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے لانڈھی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیاجہاں انہوں نے علاقہ مکینوں ، تاجروں اورمعززین سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 05دسمبر کو الطاف حسین کے نامزد بلدیاتی امیداواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں تاکہ ہم ماضی کی طرح اس بار بھی کراچی کے عوام کی خدمت کرسکیں اورسابقہ بلدیاتی دور حکومت میں رہ جانے والے عوامی خدمت کے پروجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں۔ اس موقع پر عوام نے ڈاکٹر فاروق ستار کا زبردست استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔