گجرات ،سفاک زمیندار نے اسلام نہ کرنیکی پاداش میں نوجوان پر کتے چھوڑ دیئے

گجرات ،سفاک زمیندار نے اسلام نہ کرنیکی پاداش میں نوجوان پر کتے چھوڑ دیئے

گجرات (بیورورپورٹ)گجرات کے نواحی گاؤں چک بھولا میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ سامنے آ گیا جہاں مقامی زمیندار نے سلام نہ کرنے کی پاداش میں نوجوان محنت کش پر خونخوار کتے چھوڑ دیے جنہوں نے اسے بری طرح بھنبھورڈالا جس سے17سالہ نوجوان سلیمان شدید زخمی ہو گیا متاثرہ نوجوان کو جب کتے بری طرح کاٹ رہے تھے تو صفت اللہ نامی ملزم بے بس سلیمان کو تڑپتا دیکھتا رہا اور بعد ازاں اپنا کتا لیکر غائب ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر فراست علی موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دیں ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے ایس ایچ او کے مطابق متاثرہ نوجوان پر سلام نہ کرنے کی پاداش میں کتا چھوڑا گیا ملزم کو جلد گرفتار کر کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر