2018تک 10ہزار میگا واٹ بجلی سستم میں شامل ہو جائیگی ،احسن اقبال

2018تک 10ہزار میگا واٹ بجلی سستم میں شامل ہو جائیگی ،احسن اقبال

لاہور (آئی این پی)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ2018تک 10ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائیگی ‘جمہو ریت سے ہی ادارے اور ملک معاشی طور پر مضبوط ہوگا ‘پاک چین اقتصادی رہداری منصوبہ ملک کو معاشی طور پر ترقی یافتہ اور خوشخال بنانے میں اہم کردار ادا کر یگا اور2025میں پاکستان کا شمار دنیا کے 25مضبوط معاشی ممالک میں ہوگا ‘نوجوان پاکستان کا مستقبل ہے اور موجودہ حکومت ملک بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نجات دلا نے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور عوام بھی انتخابات سمیت ہر موقعہ پر حکومت کی پا لیسوں پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے ۔وہ لاہور میں ایک تقر یب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر گور نر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سمیت دیگر بھی موجود تھے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجود ہ حکومت جب اقتدار میں آئی تو اس ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت جو بھی مسائل تھے آج ان میں واضح کمی آچکی ہے اور آج تمام مغر بی ممالک بھی مستقبل کیلئے پاکستان کو معاشی حب قرار دے رہے ہیں اور حکو مت کی کا میاب پا لیسوں کی وجہ سے ملک معاشی طور پر مضبوط ہو رہا ہے اور غیر ملکی سر مایہ کاری میں بھی بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کے حوالے سے صرف باتیں کی گئیں لیکن ہم نے اقتدار میں آنکے بعد بجلی کی پیدوار کے بہت سے منصوبے بنائے اور جب ہماری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یگی تو اس وقت تک سسٹم میں10ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو چکی ہوگی اور ہم قوم کو اندھیروں سے نجات دلا ئیں گے اور روشنیاں لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گر دی کے خلاف بھی جنگ کامیابی سے جاری ہے اور ملک میں امن دشمنوں کو ہر صورت شکست ہوگی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر