منصوبوں میں بدعنوانی اور سست روی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی،ڈاکٹر امجد علی

منصوبوں میں بدعنوانی اور سست روی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی،ڈاکٹر امجد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہاہے کہ ترقیاتی منصوبے عوام کے فنڈز سے شروع کئے جاتے ہیں اس لئے انہیں اس انداز سے مکمل کیا جائے کہ وہ اجتماعی فوائد کے حامل ہونے کے ساتھ دیرپا ثابت ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں حلقہ پی کے82-سوات کی یونین کونسل پارڑئی میں پشتوں کی تعمیر کے کام کے معائنے کے دوران کیا۔اس موقع پر معززین علاقہ اور پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداران بھی انکے ہمراہ تھے۔معاون خصوصی نے تیرنگ خوڑ پر زیر تعمیر پشتے کے معانئے کے دوران متعلقہ ٹھیکیدار اور افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ صوبائی حکومت نظام کی شفافیت اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اوراس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ تیرنگ خوڑ کے کناروں پر بڑی تعداد میں غریب لوگوں کی آبادیاں ہیں اور ہر سال سیلابوں کے دوران انہیں نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس دیرینہ مسئلے کی جانب ماضی کی کسی حکومت نے توجہ نہیں دی لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے فوری طور پر فنڈز کی منظوری دیتے ہوئے پشتوں کی تعمیر کا آغازکیااوراب تک ان منصوبوں پر ڈیڑھ کروڑ روپے خر چ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے مسائل کا انہیں بھرپور ادراک ہے اور حلقہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی روک تھام کیلئے ممکنہ حد تک ضروری اقدامات اٹھائے جائینگے۔