الہ آباد ، زیر حراست 50سالہ معمرشخص مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

الہ آباد ، زیر حراست 50سالہ معمرشخص مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الہ آ باد(نامہ نگار)الہ آ باد زیر حرا ست 50سالہ ملزم مبینہ جعلی پو لیس مقا بلے میں پار ۔یسین عرف بگو کو 3روز قبل تھا نہ الہ آ باد کی پو لیس نے لاہور سے گرفتار کیا تھا ۔پولیس کی بھاری نفری کی مو جو دگی میں تدفین کر دی گئی ۔محمدیسین واردا تو ں میں ملو ث نہیں تھا قبر کھو دنے والو ں کا بیا ن ۔ملزم یسین 18مقدمات میں ملو ث تھا اور ایک مقدمہ میں اشتہا ری بھی تھا ۔پو لیس کا مو قف ۔تفصیل کے مطا بق نوا حی گا ؤ ں فا روق آ باد تلو نڈی کاسابقہ رہا شی محمد یسین عرف بگو جو کہ لا ہور میں کسی فرنیچر وغیرہ کی دکا ن پر محنت مزدوری کر تا تھا اور کئی سا لو ں سے گا ؤ ں چھو ڑ کر لاہور میں رہا ئش پذیر تھا کو الہ آ باد پو لیس نے 3روز قبل لا ہور سے گرفتا ر کیا اور گزشتہ رات ارزانی پو ر کے قریب مبینہ جعلی پو لیس مقا بلہ میں فائرنگ کر کے پا ر کر دیا ۔محمد یسین غیر شادی شدہ تھا اور گا ؤ ں وا لو ں نے بتا یا کہ وہ لڑا ئی جھگڑ و ں کے مقدمات میں ملو ث رہا ہے لیکن تو بہ تائب ہو کر محنت مزدوری کر کے زندگی گزار رہا تھا ۔قبر کھو دنے والو ں نے اپنے مو قف میں بتا یا کہ محمد یسین ڈکیتی اور چوری وا ردا تو ں میں ملو ث نہیں تھا ۔تھا نہ الہ آ باد کے محرر محمد عباس کے مطا بق ملزم یسین 18مقدمات میں ملو ث تھا اور مقدمہ نمبر159/15بجرم 394میں اشتہا ری بھی تھا اور ملزم گزشتہ را ت گہلن با ئی پاس سے مو ٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہا تھا پو لیس کے تعا قب پر پو لیس پر فا ئرنگ کی جس سے ایس ایچ او الہ آ باد را شد امین بٹ مبینہ طور پر با زو میں گو لی لگنے سے زخمی ہو گئے ۔مقا می ہسپتا ل کی انتظا میہ کے مطا بق ہما رے پا س فرسٹ ایڈ کے لئے کسی زخمی کو نہیں لا یا گیا ہے ۔مقدمہ نمبر159/15کے مدعی عرفا ن خا ن نے اپنے مو قف میں بتا یا کہ محمد یسین عرف بگو کو میں نے اپنے مقدمہ میں نا مزد نہیں کیا اور مقدمہ درج ہو نے کے بعد کئی ماہ گزر چکے ہیں الہ آ باد پو لیس نے مجھ سے را بطہ تک نہیں کیا ہے ۔