ووٹ قوم کی مقدس اور قیمتی امانت ہے: چوہدری یعقوب ورک

ووٹ قوم کی مقدس اور قیمتی امانت ہے: چوہدری یعقوب ورک

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)چئیرمین ورک گروپ چوہدری یعقوب ورک نے کہا ہے کہ الیکشن میں امن وامان کا قیام ہر شہری کی ذمہ داری ہے ۔ کل بلدیاتی الیکشن کی پولنگ کے موقع پر ضلع سیالکوٹ کے غیور عوام کو چاہئے کہ انتہائی زمہ داری اور فرض شناسی سے اپنی قومی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔ امن و امامہ کے قیام کی خاطر مہذبانہ طریقے سے ووٹ کاسٹ کرکے نیک اور ایماندار لوگوں کو منتخب کریں تاکہ کل کو یہ لوگ علاقہ کے عوام کی خدمت اور علاقائی مسائل کو بہتر طریقے سے سر انجام دے سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں نے ہر طرف گلی ، محلوں ، کوچوں ، بازاروں ، چوکوں چوراہوں کو دلہن کی طرح سجادیا ہے الیکشن ہالوں میں چائے کے دور دورہ ہیں اور کھانے پکائے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ووٹ قوم کی مقدس اور قیمتی امانت ہے اس کا استعمال سوچ سمجھ کرکرنا چاہئے ۔عوام اپنی امانت کسی امانتدار کے ہاتھ میں دیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنا ووٹ پاکستان کی بہتری ، ترقی اور خوشخالی کی خاطر کاسٹ کرنا چاہئے۔ پاکستان کو لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ۔ ہمارے بزرگوں نے انتھک محنت اور لگن کے بعد ہمیں ایک آزاد اور خود مختار ملک فراہم کیا اب ہمارے فرض اولین میں بھی شامل ہونا چاہئے کہ ہم اپنے وطن کی حفاظت اور ترقی وخوشخالی کی خاطر اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر