معذور افراد بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں ،تحصیل ناظم نوشہرہ

معذور افراد بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں ،تحصیل ناظم نوشہرہ

نوشہرہ(بیورورپورٹ)تحصیل ناظم نوشہرہ رضااﷲ خان ، نائب ناظم زرعالم خان نے کہا ہے کہ معذور افراد معاشرے کا ایک حصہ ہے ان افراد کو نظرانداز کرنا مذہب اسلام سے روگردانی ہے کیونکہ ہمارے مذہب اسلام میں معذوروں کے ساتھ اچھے سلوک اور اخلاق سے پیش آنے کا حکم ہے کیونکہ یہی افراد معاشرے میں اہم مقام رکھتے ہیں ان کو ان کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کو ہر لحاظ سے خود کفیل بنانا موجودہ حکومت کی اولین ذمہ داری اور ترجیح ہے معذور افراد کو بھرتی کوٹے میں کبھی بھی نظرانداز نہیں کیاجائے گا پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے معذور افراد کو خود کفیل بنانے کیلئے مختلف ہنر سیکھانے کے منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں سلائی کڑائی، کمپیوٹر کورسز اور دیگر ہنر شامل ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ کلاں میونسپل کمیٹی میں معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر معذوروں کے یکجہتی واک کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ا س موقع پر ناظم جانس خان، ممبر زبیرخان، شیلف این جی او امان اﷲ اور دیگر سماجی رہنماؤں نے بھی شرکت کی انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے معذورافراد کو کبھی نظرانداز نہیں کیا کیونکہ اس معاشرے میں ان افراد کا ایک حیثیت ہے اور بحیثیت قوم ہم سب کو چاہیے کہ ہم ان کو نظرانداز نہ کریں معذوروں کے نظرانداز کرنے سے ان کو احساس کمتری بڑھتی جائے گی جو غیراخلاقی، غیرقانونی اور غیرشرعی فعل ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر