بینک آف خیبر راست اسلامی بینکاری شاخ کا ضلع تورغر میں افتتاح

بینک آف خیبر راست اسلامی بینکاری شاخ کا ضلع تورغر میں افتتاح

پشاور (پ ر )بینک آف خیبر کی راست اسلامی بینکاری شاخ کے قیام سے خیبرپختونخوا کے ہزارہ ریجن کے دور افتادہ ضلع تورغر میں معاشی ترقیاتی سرگرمیوں کا آغاز ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر تورغر مطلوب الرحمن نے گزشتہ صبح ضلعی ہیڈکواٹر تورغر میں بینک آف خیبر کی شاخ کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے بینک آف خیبر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے معیاری و جدید بینکاری کی سہولیات کا دائرہ تورغر تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ افتتاح کے موقع پر بینک آف خیبر کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ و گروپ ہیڈ آپریشنز سپورٹ اُور افرادی قوت شبیر احمد شیخ‘ سینئر وائس پریذیڈنٹ مارکیٹنگ و برینڈنگ سیّد علی نواز گیلانی‘ سینئر وائس پریذیڈنٹ اسلامی بینکاری محمد اسد‘ سینیئر وائس پریذیڈنٹ جنرل ایڈمنسٹریشن سلیمان اختر‘ ہیڈ اسلامک بینکنگ بزنس ڈویلمپنٹ محمد نوید قریشی‘ ہیڈ اسلامک بینکاری آپریشنز جواد تاجک‘ ایریا منیجر ہزارہ مظہر علی شاہ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر تورغر مطلوب الرحمن نے اس موقع پر بینک آف خیبر کی انتظامیہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلامی بینکاری کے ثمرات سے صوبے اور ملک کے دیگر حصوں کی طرح اِس دور افتادہ علاقے کے رہنے والے بھی مستفید ہوں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بینک آف خیبر کے گروپ ہیڈ شبیر احمد شیخ نے کہا کہ ’’بینک آف خیبر اپنی شاخوں کے دائرہ کار میں وسعت دے کر بینکاری کی خدمات جدید تقاضوں و ضروریات کے ساتھ خیبرپختونخوا اور ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت ایک تاجر دوست بینک کی حیثیت سے وطن عزیز 63کے زائد شہروں میں اپنی خدمات عوام تک پہنچا رہا ہے جس میں آنے والے وقت میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر