پشاور پولیو مہم میں 7لاکھ 78ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ،ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور پولیو مہم میں 7لاکھ 78ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ،ڈپٹی کمشنر پشاور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( کرائمز رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی زیر صدارت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور ارشاد سوڈھر ، ڈاکٹر مختیار خان ڈی ایس ایم PPHI پشاور، ڈاکٹر عبدالحمید، ڈاکٹر محمد شعیب، ڈاکٹراکرام اللہ کے ساتھ ساتھ محکمہ ہیلتھ اور ریونیو کے نما ئندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کو پچھلی مہم کے بارے میں تفصیلا بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ مہم 14 دسمبر سے شروع ہو گی جس کے لیے تما م ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔آئندہ مہم میں 778000 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ جس کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ جس میں 2125 اہلکار شامل ہوں گے۔ اس موقع پر ریا ض خان محسود ڈپٹی کمشنر پشاور نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ مہم میں کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے رہ نہ جائے۔ اس کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ انھوں نے علماء کرام سے بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔