مہمند ایجنسی ،7 دسمبر کو فاٹا ٹیچرز بھر پور قوت کا مظاہرہ کرینگے

مہمند ایجنسی ،7 دسمبر کو فاٹا ٹیچرز بھر پور قوت کا مظاہرہ کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ایجنسی(نمائندہ پاکستان ) 7 دسمبر کو آل فاٹا ٹیچرز کے احتجاجی تحریک میں بھر پور قوت کا مظاہرہ کرینگے۔ صدر تنظیم اساتذہ مہمند دست علی خان مہمندتفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل یکہ غنڈ گورنمنٹ ہائی سکول عالم صلے میں اساتذہ کا ایک تقریب منعقد ہوا۔ جسمیں مہمند ایجنسی کے اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم اساتذہ مہمند ایجنسی کے صدر دست علی خان مہمند ، الیاس خان مہمند، نو منتخب صدر تنظیم اساتذہ تحصیل یکہ غنڈ کے صدر حاجی ثمین خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7 دسمبر کو آل فاٹا ٹیچرز کے صدر خان مالک محسود کے اعلان کردہ احتجاجی تحریک کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تنظیم اساتذہ مہمند ایجنسی کے کارکنان اپنی قوت کا بھر پور مظاہرہ کرینگے۔ تقریب کے آخر میں تنظیم اساتذہ تحصیل یکہ غنڈ کیلئے کابینہ کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا۔ جسمیں حاجی ثمین خان صدر، روح اللہ جنرل سیکرٹری، جوہر شاہ نائب صدر، رائل شاہ سیکرٹری مالیات، ارشد خان پریس سیکرٹری اور ظفر خان جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔ اس سلسلے میں تنظیم اساتذہ پڑانگ غار کیلئے بھی تنظیم سازی کے حوالے سے ایک اجلاس انعقاد ہوا۔ جسمیں عبدالمالک صدر، لعل زادہ نائب صدر، احمد خان جنرل سیکرٹری، خان بہادر سیکرٹری بہبود اساتذہ، حاجی اسرار سیکرٹری مالیات اور عبدالقیوم پریس سیکرٹری منتخب کر لئے گئے۔