ڈیرہ ،گیس سلنڈر پھٹنے سے گھر میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

ڈیرہ ،گیس سلنڈر پھٹنے سے گھر میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ شہرکے محلہ کڑی علیزئی میں گیس سلنڈرکے دھماکے کے بعدمحمدرشیدنامی شخص کے گھرمیںآگ بھڑک اٹھی۔آگ سے گھرکا لاکھوں روپے کاسامان جل کرخاکستر‘فائربریگیڈنے موقع پرپہنچ کرآگ پرقابوپالیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہرکے محلہ کڑی علیزئی میں محمدرشیدولداحمدسعیدکے گھرمیں گیس گیزردھماکے سے پھٹ گیاجس سے گھرکی بالائی منزل پرآگ لگ گئی۔آگ اتنی شدیدتھی کہ اس کے شعلے دوردورتک دکھائی دے رہے تھے۔واقعہ کی اطلاع پر فائربریگیڈاورعلاقہ کے لوگوں نے مشکل سے آگ پرقابوپایا۔آگ اتنی شدیدتھی کہ اس سے لاکھوں روپے کاسامان جل کرخاکسترہوگیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر