پی آئی اے کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی تیانجن میں ہنگامی لینڈنگ

پی آئی اے کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی تیانجن میں ہنگامی لینڈنگ
پی آئی اے کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی تیانجن میں ہنگامی لینڈنگ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 852 میں بم کی اطلاع پر طیارے کو تیانجن میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 852 نے اسلام آباد سے براستہ بیجنگ ٹوکیو جانا تھا ۔ طیارے نے بیجنگ ائیرپورٹ سے اڑان بھری تاہم چینی سول ایوی ایشن کو دھمکی آمیز کال موصول ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر تیانجن میں لینڈ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق طیارے سے تمام مسافروں کو اتار کر سرچ آپریشن کیا گیا اور سیکیورٹی اداروں نے اسے کلیئر قرار دیدیا۔ ائیرلائن ذرائع کے مطابق اب پی آئی اے کی پرواز پی کے 852 4 گھنٹے کی تاخیر کے سے ٹوکیو پہنچے گی۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں