کیلیفورنیا فائرنگ، حملہ آور میاں بیوی تھے ، تاشفین ملک نے پاکستان سے ویزالیا:امریکہ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ کیلیفورنیا میں فائرنگ کرنے والے مرداور خاتون دونوں آپس میں میاں بیوی تھے ، سیدفاروق رضواں امریکہ میں ہی پاکستانی والدین کے ہاں پیداہوا جبکہ تاشفین ملک نے پاکستانی ویزاپر امریکہ کا سفر کیاتاہم یہ واضح نہیں ہوسکاکہ کس سال اسلام آباد سے ویزاحاصل کیاگیا۔
میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے امریکہ محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے بتایاکہ تاشفین ملک نے اسلام آباد سے ’کے ون‘ ویزا حاصل کیاہے جو اُن لوگوں کو دیاجاتاہے جن کے منگیتر امریکہ میں آتے ہیں ۔ اُنہوں نے بتایاکہ تاشفین ملک نے پاکستان سے ویزالیا اور شاید وہ پاکستانی شہری ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہوسکاکہ کس سال میں ویزا حاصل کیا۔اُن کاکہناتھاکہ فاروق رضوان امریکہ میں ہی پیدا ہوا جس کے والدین پاکستانی ہیں اور دونوں حملہ آور آپس میں میاں بیوی تھے ۔
یادرہے کہ کیلیفورنیا میں حملے کے معذور افراد کی بحالی کے سنٹر پر فائرنگ کے نتیجے میں کم ازکم 14افراد جاں بحق ہوگئے تھے تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور بھی مارے گئے تھے ۔
دونوں میاں بیوی کے بارے میں مزید تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔
دوسری طرف سی اے آئی آر کے ایگزیکٹوڈائریکٹر حسام ایلوش نے بتایاکہ تاشفین سعودی عرب میں رہتی تھی ۔