پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، ووٹرز کیلئے ہدایت نامہ جاری

پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، ووٹرز کیلئے ہدایت نامہ ...
پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، ووٹرز کیلئے ہدایت نامہ جاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے ووٹرز کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ووٹنگ کیلئے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ضروری ہے اور زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جا سکتا ہے جبکہ شناختی کارڈ کے علاوہ کوئی دستاویز قبول نہیں ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ ووٹرز 8300 پر میسج کر کے پولنگ سٹیشن سے متعلق معلوم کر سکتے ہیں جبکہ گوگل میپ پر بھی ووٹرز کیلئے سہولت مہیا کی گئی ہے۔ ہدایت نامہ کے مطابق اسلحہ کی نمائش پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ امیدواروں اور ووٹرز سے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملداری کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں