شراب پی کر جہاڑ اڑانے کا الزام، نجی ائیرلائن کے پائلٹ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی

شراب پی کر جہاڑ اڑانے کا الزام، نجی ائیرلائن کے پائلٹ کی درخواست ضمانت مسترد ...
شراب پی کر جہاڑ اڑانے کا الزام، نجی ائیرلائن کے پائلٹ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نجی ائیرلائن کے پائلٹ کیپٹن عصمت محمود کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں نجی ائیرلائن کے پائلٹ عصمت محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس کے دوران وکلاءنے اپنے اپنے دلائل پیش کئے ۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ نجی ائیرلائن کے پائلٹ کیپٹن عصمت محمود پر شراب پی کر جہاز اڑانے کا الزام ہے۔