پاک بھارت کرکٹ سیریز میں نیاموڑ، امیدیں دم توڑگئیں

پاک بھارت کرکٹ سیریز میں نیاموڑ، امیدیں دم توڑگئیں
پاک بھارت کرکٹ سیریز میں نیاموڑ، امیدیں دم توڑگئیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)خوشبوﺅں کے شہرمیں وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے بعد وابستہ ہونیوالی پاک بھارت کرکٹ سیریز کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں اور ایک نیا موڑآگیاہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار نے اپنے انٹرویو میں بتایاکہ سرکار نے پاکستان کیساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے سے روکدیاہے ۔ عہدیدار کا کہناتھاکہ حکومت نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان کیساتھ سیریز کیلئے وقت مناسب نہیں ہے اور سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے سے بورڈ کو آگاہ کردیا۔

دوسری طرف پاک بھارت سیریز کے حوالے سے ممبر بورڈ آف کنٹرول کرکٹ انڈیا کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنا چاہتی تو پہلے ہی کلیئرنس دے چکی ہوتی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے ہمیں اشارہ دیا ہے کہ بھارتی عوام کے جذبات پاکستان کے خلاف ہیں اور میرا نہیں خیال کہ پاک بھارت سیریز ہو سکے گی۔ 

مزید : کھیل