سندر فیکٹری حادثے کا مرکزی ملزم انجینئر ریاض مسقط فرار ہو گیا

سندر فیکٹری حادثے کا مرکزی ملزم انجینئر ریاض مسقط فرار ہو گیا
سندر فیکٹری حادثے کا مرکزی ملزم انجینئر ریاض مسقط فرار ہو گیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سندر فیکٹری حادثے کا مرکزی ملزم انجینئر ریاض مسقط فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندر فیکٹری انجینئر احمد ریاض اور اس کے ساتھی انجینئر حسین نے بنوائی تھی اور ان دونوں میں سے کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے اور اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ مرکزی ملزم انجینئر ریاض مسقط فرار ہو گیا ہے۔

فیکٹری کا نقشہ تیار کرنے والے ملزمان طاہر اور منیر تو گرفتار ہو چکے ہیں لیکن ملزم احمد ریاض اور حسین کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم ان دونوں ملزموں سے کوئی گرفتا ر نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ سندر فیکٹری حادثے میں45 سے زائد مزدور ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں