بھارتی حکومت نے پاک، بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق تاحال کوئی جواب نہیں دیا: راجیو شکلا

بھارتی حکومت نے پاک، بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق تاحال کوئی جواب نہیں دیا: ...
بھارتی حکومت نے پاک، بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق تاحال کوئی جواب نہیں دیا: راجیو شکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار راجیو شکلا نے بھارتی اخبار کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز سے متعلق حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا۔
تفصیلات کے مطابق راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے سیریز کیلئے بھارتی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہوا ہے اور تاحال حکومت کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور اب یہ سیریز کسی نیوٹرل مقام پر بھی نہیں کھیلی جائے گی۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -