افغان طالبان کے امیر ملااختر منصور جانبر نہ ہوسکے :افغان حکام

افغان طالبان کے امیر ملااختر منصور جانبر نہ ہوسکے :افغان حکام
افغان طالبان کے امیر ملااختر منصور جانبر نہ ہوسکے :افغان حکام

  

بیجنگ ، کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی خبررساں ایجنسی نے افغان حکام کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ افغان طالبان کے زخمی ہونیوالے امیر ملااختر منصور جانبر نہ ہوسکے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

رپورٹ کے مطابق افغان حکومت کے ترجمان نے بتایاکہ ملااختر منصور دوروز قبل شوریٰ اجلاس کے دوران ہونیوالے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد اُنہیں ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں زندگی وموت کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسے جبکہ ملاعمر سرحدی اس جھڑپ کے دوران موقع پر ہی مارے گئے تھے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل طالبان اپنے امیر کے زخمی ہونے کی تردید کرچکے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی