جیل میں اچھا رویہ، سنجے دت کی سزا میں 6 ماہ کمی کا امکان

جیل میں اچھا رویہ، سنجے دت کی سزا میں 6 ماہ کمی کا امکان
جیل میں اچھا رویہ، سنجے دت کی سزا میں 6 ماہ کمی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارسنجے دت کے اچھے رویے کے باعث جیل میں کاٹی جانے والی سزا میں 6 ماہ کمی ہونے کا امکان روشن ہے۔ بھارتی قانون کے مطابق اگرکسی قیدی کی جانب سے اپنی سزا کے دوران اچھے رویے کا مظاہرہ کیا جاتا ہے تو جیل حکام کی سفارش پر اس کی سزا میں ماہانہ 7 دن تخفیف ہوسکتی ہے، مثالی برتاﺅ پر سالانہ بنیادوں پر سزا میں مزید 30 دن کی کمی ہوسکتی ہے اور اس قانون کا فائدہ سنجے دت کو بھی ہوسکتا ہے۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہرپونا کی جیل انتظامیہ اس قانون کے تحت سنجے دت کی سزا مین کمی پرغورکررہی ہے اگر ریاستی حکومت نے جیل حکام کی سفارش کو منظور کرلیا تو مجموعی طورپرسنجو بابا کی سزا میں 114 روز کی کمی ہوسکتی ہے اوروہ 2016 میں ہی آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے۔ واضح رہے سنجے دت 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مئی 2013 سے ساڑھے 3 سال کی قید کاٹ رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -