پشاور سے افغانستان جانیوالی بس سے 2 کروڑ 70 لاکھ روپے کے سعودی ریال برآمد

پشاور سے افغانستان جانیوالی بس سے 2 کروڑ 70 لاکھ روپے کے سعودی ریال برآمد
پشاور سے افغانستان جانیوالی بس سے 2 کروڑ 70 لاکھ روپے کے سعودی ریال برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (آن لائن )کسٹم حکام نے پشاور سے افغانستان جانے والی بس سے دو کروڑ ستر لاکھ روپے پاکستانی مالیت کے سعودی ریال برآمد کر لئے جبکہ اس ضمن میں تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق پشاور سے افغانستان جانے والی بس سے کسٹم حکام نے طور خم بارڈر پرتلاشی کے دوران بس سیٹ کے قریب پڑے ہوئے دوکروڑ ستر لاکھ روپے اپنی تحویل میں لے لیے۔ مسافروں اور گاڑی کے انتظامیہ نے سعودی ریال سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔

مزید :

پشاور -