5 برسوں میں 30 جنگی ہیلی کاپٹر تباہ ، 50 اہلکار ہلاک

5 برسوں میں 30 جنگی ہیلی کاپٹر تباہ ، 50 اہلکار ہلاک
 5 برسوں میں 30 جنگی ہیلی کاپٹر تباہ ، 50 اہلکار ہلاک

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کو جنگی ہیلی کاپٹرز کی شدید کمی کا سامنا اور گزشتہ 5 برسوں میں فوج کے 30 ہیلی کاپٹر تباہ جب کہ 50 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق وزیردفاع منوہر پر یکار کی جانب سے ایوان بالا راجیہ سبھا میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے ملک میں جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹرز کے تباہ ہونے کی وجوہات زائد المعیاد مشینیں، پائلٹ کی غیر معیاری ٹریننگ اور ناقص مینٹینس ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ 2010 ءسے اب تک 28 ہیلی کاپٹرز تباہ ہو چکے ہیں اور زیادہ تر حادثات کی بڑی وجوہات تیکنیکی خرابیاں اور انسانی غلطیاں تھیں، 2011 سے اب تک بھارتی فضائیہ کے 5 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہو چکے ہیں۔ بھارت کے آرمی آفیسرز کی بیگمات نے رواں برس مارچ میں وزیردفاع منوہر پریکار کو ایک درخواست لکھی جس میں 1960 کے تیار کردہ زائدالمعیاد ہیلی کاپٹرزکو جدید کاپٹرز سے تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ جانی ومالی نقصان سے بچا جا سکے۔ دوسری جانب بھارت کے ایک آرمی آفیسر کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں کے دوران بھارت کے کم از کم 40 چیتا ہیلی کاپٹرتباہ ہو چکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی