ایک سال میں بھارتی فائرنگ سے 18 سپاہی اور 39 شہری شہید ہوئے: دفاعی حکام

ایک سال میں بھارتی فائرنگ سے 18 سپاہی اور 39 شہری شہید ہوئے: دفاعی حکام
ایک سال میں بھارتی فائرنگ سے 18 سپاہی اور 39 شہری شہید ہوئے: دفاعی حکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ دفاع کے حکام نے بتایا ہے کہ ایک سال میں ایل ا و سی پر 163 اور ورکنگ باﺅنڈری پر 84 خلاف ورزیاں ہوئیں اور بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 39 شہری شہید اور 150 زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق مشاہد حسین سید کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) عالم خٹک نے بتایا کہ پاک افغان بارڈر کیلئے بہتر نظام کار تیار کر لیا ہے۔ دفاعی حکام نے اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ مودی حکومت آنے کے بعد پاک، بھارت کشیدگی میں اضافہ ہوا اور ایک سال کے دوران ایل او سی پر 163 اور ورکنگ باﺅنڈری پر 84 خلاف ورزیاں ہوئیں۔ حکام کے مطابق بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 18 سپاہی شہید، 15 زخمی اور 39 شہری شہید اور 150 زخمی ہوئے۔
دفاعی حکام کے مطابق گزشتہ سال پاک افغان بارڈر پر 132 خلاف ورزیاں ہوئیں جس دوران فائرنگ کے 127 واقعات، سرحدی 4 اور ایک فضائی حدود کی خلاف ورزیاں ہوئیں۔